قصور ،یوم عاشورہ کے موقع پر 437 عزاداران کو طبی امداد فراہم کی گئی ، ریسکیو ذرائع

39
Rescue 1122 Kasur
Rescue 1122 Kasur

قصور۔ 07 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 قصور نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر بھرپور شرکت کی۔

ریسکیو ذرائع نے ”اے پی پی“کوبتایاکہ ریسکیو 1122 نے 6 مجالس اور 18 ماتمی جلوسوں کو میڈیکل کوریج فراہم کی۔یوم عاشورہ کے موقع پر 437 عزاداران کو طبی امداد فراہم کی گئی 9 عزاداران کو ہسپتال منتقل کیا‘میڈیکل ریسکیو آپریشن میں 148 اہلکاروں نے 12 ایمبولینسز 36 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 3 فائر بریگیڈ وہیکلز کے ہمراہ فرائض سرانجام دیئے۔

ریسکیو ذرائع کاکہناتھاکہ ریسکیو میڈیکل آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کی‘جلوسوں کے اختتام پر منتظمین نے بہترین میڈیکل سروس فراہم کرنے پر ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔\378