قصور ، راؤ خانوالا میں ذہنی معذور خاتون نے دو کمسن بیٹیوں کو گلہ گھونٹ کرقتل اوربعد میں خود کو آگ لگا لی

115

قصور۔ 15 نومبر (اے پی پی):قصور کے نواحی گاؤں راؤ خانوالا میں ذہنی معذور خاتون نے دو کمسن بیٹیوں کو گلہ گھونٹ کرقتل اوربعد میں خود کو آگ لگا لی۔ ذہنی معذور خاتون اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر اس نے اپنی دو بیٹیوں سات سالہ عبیرہ اور دو سالہ ام ہانی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور جب دیگر گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے چھبیس سالہ آمنہ بی بی سے استفسار کیا تو اس نے اپنے آپ پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔

7 سالہ عبیرہ اور 2 سالہ ام ہانی کی نعشیں ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ ان کی ذہنی معذور والدہ آمنہ بی بی کو بھی شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ تاہم مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔