16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور ، شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

قصور ، شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

قصور۔ 21 مارچ (اے پی پی):قصور میں آج موسم میں بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ریونیو میاں سعد وسیم شیخ ، ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد،ایم پی اے صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی ،ڈی پی او عیسی خان نے آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قصور بائی پاس پرپودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ۔

اس موقع پر اسکول کے بچوں کی کثیرتعداد نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھر میں اس دفعہ ایک لاکھ 25 ہزار پودے لگائے گئے ہیں.63333 پودے آج لگاے جائیں گے۔ قصور کے تمام سکولز میں 50 ہزار پودے ہیلتھ انسٹیٹیوٹس ،قصور کے دونوں گول چوکوں میں 4 ہزار اور5 ہزار کی ترتیب سے اور باقی چھانگا مانگا کے جنگلات میں پودے لگائے جائیں گے۔محکمہ جنگلات اور پارلیمنٹیرین ان چوکوں میں پودے لگائیں گے ۔

- Advertisement -

قصور کی خوبصورتی میں اضافے کی خاطر یہاں پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان چوکوں میں پھول دار پودوں کی حفاظت کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ رات گئے کوئی جانور بھی ان پودوں کو خراب نہ کر سکیں ۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ قصور کی تزیئن و آرائش اور خوبصورتی میں اضافے کی خاطر اورنامنٹل پلانٹس لگائے جا رہے ہیں تاکہ قصور شہر میں داخل یونے والے شہری کو پرکشش تاثر مل سکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575032

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں