قصور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

114

قصور۔ 10 جنوری (اے پی پی):بلدیہ قصور نے ڈپٹی کمشنر قصورکے احکامات کی روشنی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور عمراویس کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور چوہدری اشرف گجر کی زیر نگرانی کیا گیا۔ دوکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط کیا گیا۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اسٹیل باغ چوک، رائے ونڈ روڈ ، غفار چوک سمیت دیگر جگہوں پر کیا گیا۔ شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔