قصور۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ قصور پولیس جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ سے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں خلق خدا کی خدمت کی طرف گامزن ہے،ماہ جولائی کے دوران22پولیس مقابلوں میں انتہائی خطرناک 03ڈاکو ہلاک، 21ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 09پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے،732کریمنلز کو گرفتار کیا گیا، ایک کروڑ کے قریب مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، ماہ جوان کی نسبت 123 وارداتوں میں واضح کمی۔
انہوں نے ڈی پی اوآفس سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاکہ ماہ جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق ضلع قصور میں 22پولیس مقابلوں کے دوران انتہائی خطرناک 05ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے، 21 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 09بہادر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث13گروہوں کا قلع قمع کرکے 37 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سے ایک کروڑکے قریب مالیت کا مال مسروقہ،مختلف نوعیت کا جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے، گرفتار ڈاکوؤں سے 171سنگین نوعیت مقدمات ٹریس ہوئے۔پولیس نے شرح جرائم پرقابوپانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اورمنشیات کے انسدادپر خصوصی توجہ مرتکزکی، جس کے نتیجے میں 246اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کوگرفتارکیاگیا جوکہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،سرقہ ودیگرمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران169 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے01کلاشنکوفیں،07رائفلیں،پسٹل/بندوق 158 اورکثیر تعداد میں گولیاں وکارتوس برآمد کیے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران214 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے2.5کلو ہیروئن،198کلو چرس،03کلوافیون،0.5کلوگرم آئس،2879 لیٹرشراب اور02چالوبھٹیاں بھی برآمدکی گئی،اسی طرح قمار بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں،10 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور41ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی۔پتنگ بازی کے 25مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ماہ جولائی کے دوران اتنی بڑی گرفتاریوں کی وجہ سے جون کی نسبت 123وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی۔