قصور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):قصورکے نواح تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔ڈاکوؤں کے شناخت اسامہ اور شاہزیب کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ نصیر نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 03 ڈاکو 14500 روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔تھانہ مصطفی آباد پولیس اور ایگل سکواڈ نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے روہی نالہ کے قریب ناکہ بندی کی۔
ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے 2ملزمان زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی رقم، موٹر سائیکل اور 2پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان کا تیسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔