لاہور۔27جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں قصور کی گرین بیلٹ کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر پی ایچ اے اور قصور کی انتظامیہ نے جوڈیشل کمیشن کو رپورٹس جمع کروا دیں۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیروزپور روڈ پر گرین بیلٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہوچکی ہے ،عدالت قصور کی گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت وکیل پی ایچ اے نے بتایا کہ قصور کی گرین بیلٹ قصور کی انتظامیہ بحال کروا سکتی ہے،پی ایچ اے کی حدود مصطفی آباد سے آگے نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قصور کی گرین بیلٹ کو مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر بھی بحال کروایا جاسکتا ہے۔ عدالت نے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔