قصور گرین بیلٹ کی بحالی کیلئے درخواست دائر

75
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں قصورفیروزپور روڈ کی گرین بیلٹ کی بحالی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قصور فیروز پور روڑ کی گرین بیلٹ کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی ۔استدعا ہے کہ عدالت قصور فیروز پور روڈ کی گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم دے اور عدالت گرین بیلٹ کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کرے۔