23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںقطرمیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اکتوبرکے دوران 7 فیصد اضافہ

قطرمیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اکتوبرکے دوران 7 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 75.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوستمبرکے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 70.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال اکتوبرمیں قطرسے ترسیلات زرکاحجم 77.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 284 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.2 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 327.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 8.794 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں