قطری خط اور کیلبری فونٹ آگیا لیکن رسیدیں نہیں آئیں، فرخ حبیب

100
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے پہلے کہا کہ میری لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں پھرکہا الحمدللّٰہ یہ 4 فلیٹس کی مالک مریم صفدرہے، جب سوال اٹھا فلیٹس کیسے خریدے رسیدیں دکھائو،جواب میں قطری خط آگیا رسیدیں نہیں آئیں۔

وزیر مملکت نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پھرکیلبری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ آگئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کبھی ارشد ملک کی ویڈیو آگئی،کبھی رانا شمیم کا حلف نامہ اور کبھی آڈیو لیک لیکن رسیدیں نہیں آئیں۔