قطری وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحندی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے آبپارہ میں قطری ویزا سنٹر کا افتتاح کیا

145
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد میں قطر ویزا سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، قطری وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحندی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے جی سکس آبپارہ میں نئے قطری ویزا سنٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر قطر کی وزارت برائے ایڈ منسٹریٹو ڈویلپمنٹ ،لیبر اور سوشل افیئرز کے لیبر ایکسپرٹ محمد علی المیر کے علاوہ قطر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ویزا سنٹر کے قیام سے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے حصول کیلئے ویزا سنٹرز کے قیام سے بہت ساری سہولیات میسر آئیں گی ، ویزا سنٹرز پر روزانہ 120افراد کو ویزا جاری کرنے کی سہولت ملے گی ، تمام سہولیات ایک چھت تلے مہیا ہوں گی۔ویزا سنٹرز کے قیام میں پاکستان نے قطری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔قطر وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحندی نے کہا کہ جو محبت ،خلوص، انہیں پاکستان سے ملا ہے وہ کہیں اور نہیں دیکھا گیا ، قطر نے مختلف ممالک میں ویزا سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا مگر پاکستان کو 8ممالک کی فہرست میں سب سے پہلے رکھا گیا، ویزاسنٹرز کے قیام سے یہاں پر ویزا کے حصول کیلئے سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز کے قیام میں پاکستان کا مکمل تعاون حاصل رہا جس کی وجہ سے یہ سنٹرز کھولنے میں آسانی رہی ۔قطر لیبر منسٹری کے نمائندے محمد علی المیر نے کہا کہ وہ پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ویزا سنٹرز کے قیام میں ان کے ساتھ تعاون کیا ، ان سنٹرز کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور بہت سارے افراد کو ملازمتوں کے حصول کے لیے فائدہ حاصل ہوگا۔ویزا سنٹرز کے قیام سے قطر میں پاکستانی پروفیشنل اور ہنر مند افراد قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے لیے بنائے جا نے والے منصوبوں کی تکمل میں حصہ لے سکیں گے۔ پہلے ویزا قطر سے جاری کیا جاتا تھا مگر ویزا سنٹرز کے قیام کے بعد اب ویزا یہیں سے جاری کیا جائے گا۔ سنٹرز قطر میں ویزا اور ہائشی اجازت نامے جاری کرنے کے عمل کی تیز بنیادوں پر تکمیل یقینی بنائیںگے۔