قطری وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی قیدیوں سے ملنے کی اجازت دینے پر ان کا مشکور ہوں، شہریار خان آفریدی

53

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت براے انسداد منشیات وسیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قطر کے وزیراعظم کی جانب سے دوحہ سنٹرل جیل جانے اور وہاں قید پاکستانی قیدیوں سے ملنے ان کے مسائل سننے اور ان کو کھانا کھانے کی اجازت دینے پر ان کا مشکور ہوں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ جیل میں قید اپنے لوگوں کو دیکھ ایسے جذباتی مناظر سامنے آئے کہ کس طرح کسی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تکلیف دی ہے۔