37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر امریکا کا اہم شراکت دار ہے ، سفیر ٹیمی ڈیوس

قطر امریکا کا اہم شراکت دار ہے ، سفیر ٹیمی ڈیوس

- Advertisement -

دوحہ ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر قطر میں امریکی سفیر ٹیمی ڈیوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قطر اور امریکی تعلقات میں پیش رفت کا عروج ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قطر امریکا کا ایک اہم شراکت دار اور دوست ہے اور خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کی کوششوں میں ایک ساتھی ہے۔

دونوں ملک ہمیشہ اس تعلق کو استوار کرنے کے لیے کام کرتے رہے ہیں کیونکہ خطے اور دنیا میں قطری ثالثی کی کوششیں بڑھ گئی ہیں۔ لبنان، افغانستان اور شمالی افریقہ میں یہ ثالثی واضح طور دیکھنے میں آئی ہے۔امریکی سفارت کار نے انکشاف کیا کہ اس دورے میں تعلیم، دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹیمی ڈیوس نے کہا اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے نئے راستوں اور شعبوں پر بات چیت بھی کی جائے گی۔قطر میں امریکی سفیر ٹیمی ڈیوس نے مزید کہا کہ قطر علاقائی اور عالمی سطح پر تنازعات کے حل اور تنازعات کے تصفیے کے حوالے سے امریکی شراکت داروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ یہ صرف ثالثی کی اس کی منفرد صلاحیت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ان مسائل کے اس کے تجربات اور عزم کی وجہ سے بھی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596360

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں