قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے 2030 ایشین گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کو بریفنگ

153

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے 2030 ایشین گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کو بریفنگ دی۔ مہمان وفد کی سربراہی قطر اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد کر رہے تھے جبکہ وفد کے ارکان کی تعداد 12 تھی۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکرٹری خالدمحمود اور سینئر نائب صدر پی او اے شوکت جاوید، خزانچی پی او اے محمد شفیق، میجر (ر) ماجد وسیم، محمد جہانگیر اور حافظ عمران بٹ شامل تھے۔ اس سے قبل پی او اے حکام کی جانب سے قطر کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں قطر کے وفد کے جانب سے 2030 کی ایشین گیمز کے انتظامات ایونٹس اور کھلاڑیوں کی تعداد اور انہیں دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے حوالے سے بریف کیا۔ قطر اولپمک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایشین گیمز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی جانب سے قطر کے وفد کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کو سہراتے ہوئے ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد نے پی او اے صدر کو میزبانی کی دستاویزات پیش کیں جبکہ سید عارف حسن نے انہیں شید پیش کی۔