قطر اپنے نصف سرمایہ کاروں سے ہاتھ دھو چکا ہے، بلوم برگ

101

نیویارک ۔ 11 اگست (اے پی پی) امریکی خبر رساں ایجنسی بلوم برگ کا کہنا ہے کہ قطر اپنے نصف سرمایہ کاروں سے ہاتھ دھو چکا ہے اور اب وہ نئے سرمایہ کاروں کو لانے کے لیے ایشیا کا رخ کر رہا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر نیشنل بینک ، کمرشل بینک آف قطر اور دوحہ بینک نے مالی رقوم کے حصول کے آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے جن مین قرضے اور بانڈز شامل ہیں۔بلوم برگ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کئی خلیجی بینکوں نے قطری بینکوں میں اپنی جمع شدہ رقوم کو مدت پوری ہونے پر نکال لینے کا ارادہ کیا ہے۔ قطری بینکوں میں موجود مجموعی رقوم میں 22فیصد حصہ غیر ملکی رقوم کا ہے۔