۔16اگست (اے پی پی):قطر میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں نے غزہ میں فوری جنگ بند ی اور تہران میں فلسطین کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے بعد سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک وسیع بین الاقوامی سفارتی کوشش کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا آغاز کیا جس میں ایک اسرائیلی وفد نے شرکت کی جس میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنز بھی شامل تھے۔
لیکن فلسطینی عسکریت پسندوں نے براہ راست کوئی حصہ نہیں لیا۔ اس حوالے سے حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر اسرائیل نئے وعدے کرتا ہے تو گروپ بالواسطہ مذاکرات میں شامل ہو جائے گا۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ آج ایک امید افزا ءآغاز ہے لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا ہوگا۔