قطر نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں، پروازیں بحال

3

دوحہ۔24جون (اے پی پی):قطر نے چند گھنٹوں کی عارضی بندش کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دیں ، دوحہ میں بھی پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق قومی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے فضائی حدود دوبارہ کھلنے اور پروازیں بحال ہونے کی تصدیق کی ہے،اس سے قبل قطری وزارت خارجہ نے بیان میں فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت نے اس فیصلے کو شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، سرکاری چینلز کے ذریعے بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔