قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

148
آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، راجیو رام اور جو سیلسبری پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

دوحہ ۔17فروری (اے پی پی):ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل مکمل ہوگئی ہے۔

پولینڈ کی ایگا سویٹیک ،روس کی ویرونیکا کدرمیٹووا، یونان کی ماریہ سکاری اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولاخواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،ڈبلیو ٹی اے کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل مکمل ہوگئی ہے۔

پولینڈ کی ایگا سویٹیک کو کوارٹر فائنل میچ میں حریف سوئس کھلاڑی بلیندا بنکک کے خلاف واک اوور مل گیا تھا،روس کی ویرونیکا کدرمیٹووانے کوارٹر فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی، یونان کی ماریہ سکاری نے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی کیرولین گارشیا کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کی اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولانے برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو مات دی۔