قطر کا 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

157
قطر کا 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

دوحہ۔15فروری (اے پی پی): قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ یہ گھر عطیہ کرنے کا ان کا پہلے سے منصوبہ تھا ۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں قطر کو 14 لاکھ افراد کو رہائش فراہم کرنے کی ضرورت تھی جو اس نے موبائل گھروں کے ذریعے پوری کی۔قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کہا کہ350 گھروں کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔