قطر کی غزہ میں جوہری حملے کے اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت

115

دوحہ۔6نومبر (اے پی پی):قطر نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جوہری حملہ کی دھمکی دی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اس طرح کی دھمکی جنگی جرم پر اکسانے ، انسانی ہمدردی ، اخلاقی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ بیانات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی کشیدگی کی پالیسی میں توسیع کی نمائندگی کرتے ہیں۔وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔