تہران۔2ستمبر (اے پی پی):ایران میں قطر کے نئے سفیر سعد عبداللہ سعد المحمود آل شریف نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق قطر کے نئے سفیر نے محمد بن حمد الہاجری کی جگہ لی ہے جو 2018 سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔