قلعہ دیدار سنگھ رائس ملز پر چھاپہ، رائس ملز سے یوریا کھاد کی 4000 بوریاں برآمد کرکے، گودام کو سیل کردیا گیا

180
یوریا کھاد

گوجرانوالہ 20 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) میاں توصیف حسن نے قلعہ دیدار سنگھ عرفان رائس ملز پر چھاپہ، رائس ملز سے یوریا کھاد کی 4000 بوریاں برآمد کرکے،

گودام کو سیل کردیا گیا، تحویل میں لی گئی کھاد کسانوں میں سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل

تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث رائس مل کے خلاف ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر (صدر) میاں توصیف حسن نے ریونیو اور محکمہ ذراعت کی ٹیموں کے ہمراہ کی۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ کسی کو ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی سے کسانوں کے استحصال کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔