کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):بلو چستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام( ف) کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8افراد شہید اور12سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایس پی قلعہ سیف اللہ اختراچکزئی کے مطابق بدھ کوقلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی ف کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد شہید اور12سےزیادہ زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو کو ئٹہ بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔\