قلعہ سیف اللہ کے علاقہ بندات میرزئی میں گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی

90
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات میرزئی میں گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمددمڑ کے مطابق بدھ کو بندات میر زئی میں گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔