قلندرز کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی گیم تھا، شان مسعود

25
Shaan Masood
Shaan Masood

کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی):کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ قلندرز کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی گیم تھا۔گذشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد انٹرویو میں بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انور علی سمیت بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ بھی اچھی تھی، ہم نے اجتماعی کوششوں سے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

درمیانی اوورز کے دوران رنز دینے کے باوجود، شان مسعود نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی، اور اوپنرز ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس کی طرف سے فراہم کردہ مضبوط آغاز سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔شان مسعود نے مزید کہا کہ ہم نے 15 رنز زیادہ دئیے لیکن سیفرٹ اور ونس کے ایک بڑے پاور پلے نے ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے عرفان خان نیازی اور شعیب ملک کے درمیان بیٹنگ پارٹنرشپ کی بھی تعریف کی جو میچ کے تناؤ کے لمحات میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم ثابت ہوئی۔

پہلے بیٹنگ کے لیے اپنی ترجیح کا اظہار کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیم کو پچھلے میچوں میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا، خاص طور پر گیمز کو ختم کو مثبت انداز سےختم کرنا چاہیے تھا۔ شان مسعود نے ماضی کے تجربات سے سیکھنے اور آگے بڑھنے میں بہتری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے لئے پرامید ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ جب بھی ٹیم کو مجھ سے کھیلنے کی ضرورت ہوگی، میں کروں گا۔