24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںقمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

لاڑکانہ۔9اگست (اے پی پی):تھانہ قمبر شہداد کوٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر رضا محمد تونیہ نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ نزد گس آفس شہدادکوٹ میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم عارف حسین مگسی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار منشیات فروش ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں