34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںقمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،سات ملزمان گرفتار،تین لاکھ 80ہزار ، پانچ...

قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،سات ملزمان گرفتار،تین لاکھ 80ہزار ، پانچ موٹر سائیکلیں اور تین موبائل فون برآمد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔20نومبر (اے پی پی):قمبر شہدادکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی واردات گینگ کے سرغنہ سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرکے تین لاکھ 80 ہزار روپے ، پانچ موٹر سائیکلیں اور تین موبائل فون برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے۔اس حولے سے ایس ڈی پی او قمبر سرفراز احمد پیچوہو نے ایس ایچ او قمبر سٹی ذوالفقار علی اوڈھانو کے ہمراہ تھانہ قمبر سٹی میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم کے احکامات پر ایس ڈی پی او قمبر سرفراز احمد پیچوہو کے زیر نگرانی ایس ایچ او قمبر سٹی ذوالفقار علی اوڈھانونے بمعہ اسٹاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری واردات گینگ کے چھ ملزمان وحید بروہی ، مشتاق بروہی،سرفراز بروہی کو گرفتار کر لیا ہے، تین ملزمان غلام مصطفیٰ چانڈیو،فہد مگسی ، معراج مگسی پہلے ہی قبو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی پی پی دوست علی نے چوری کیس میں روپوش ساتویں ملزم پیر بخش عرف نذیر احمد تونیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ نذیر احمد تونیہ کی ریت بجری کی دوکان سے چھینی ہوئی رقم دو لاکھ 80ہزار روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیئے ۔ قمبر سٹی سے صابن کمپنی کے ہول سیلر جانی گجر کی چھینی ہوئی رقم ایک لاکھ روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے ،قمبر سے مشتاق احمد میمن کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی،سراج احمد چانڈیو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ،ماجد برڑو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ،محمد خان بھٹو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ،شہریوں کے تین موبائل فون برآمد کر کے اصل مالکان جنید احمد چانڈیو،ظہیر قریشی اور منیر احمد کے حوالے کر دیئے ہیں۔ساتھ ہی ایس ایچ او اے سیکشن شہدادکوٹ نے مورخہ 14نومبر کو شہدادکوٹ سے وقاص شیخ کی چھینی گئی ،125 موٹر سائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈی ایس پی قمبر اور ایس ایچ او قمبر سٹی نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ قمبر کی حدود کے مختلف علاقوں سے تقریباًموٹرسائیکلیں اور کیش کی رکوری پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا۔جس کو پولیس نے ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیش رقم اور پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اس موقع پر کیش اور موٹرسائیکلیں واپس ملنے پر مالکان نے پولیس کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک صاحب، ڈی ایس پی قمبر سرفراز احمد پیچوہو اور ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی ذوالفقار علی اوڈھانو کا شکریہ ادا کیا اور ہار پہنائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں