قمبر میں پرائمری سکول ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے مرکزی ملزم گرفتار

89
arrests 6 suspects
arrests 6 suspects

لاڑکانہ۔ 30 مئی (اے پی پی):ضلع دادو کے علاقے خیرپوناتھن شاہ کے قریبی گاؤں سندھی بٹڑا میں حساس اداروں کی نشاندہی پر ضلع قمبر شھدادکوٹ اور دادو پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ہے جس میں ڈیڈھ ماہ قبل قمبر میں پرائمری سکول ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار فرید حاصلو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی دادو سعود مگسی کے مطابق فرید حاصلو کو گائوں سندھی بٹڑا کے رہائشی وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے

جبکہ مفرور ملزم کو پناہ دینے کے جرم میں گھر کے مالک وکیل عبدالقادر کھوسو کو بھی گرفتار ہے جبکہ ملزم فرید حاصلو کو قمبر شھدادکوٹ منتقل کیا گیا ہے۔ ملزم پر قمبرشہدادکوٹ پولیس کی جانب سے 25 لاکھ روپئے انعام رکھا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں صدف حاصلو قتل کیس کی سماعت پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے دیگر اداروں سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔