قواعد و ضوابط کے مطابق مشیر ایوان میں بلز پیش کرسکتا ہے، ماضی میں میاں رضا ربانی نے 2010ء میں مشیر ہوتے ہوئے ایوان میں بل پیش کئے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

104
قومی اسمبلی کی کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن چلائی جائے گی ،سپیکر اسدقیصر

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مشیر ایوان میں بلز پیش کرسکتا ہے، ماضی میں میاں رضا ربانی نے 2010ء میں مشیر ہوتے ہوئے ایوان میں بل پیش کئے۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ رولز کے مطابق ایڈوائزر بل پیش نہیں کر سکتا۔ جس کے جواب میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ شق 93 کے تحت صدر ایڈوائزر تعینات کرتا ہے وہ بزنس پیش کر سکتا ہے۔ 2010ء میں رضا ربانی نے بل پیش کیا اس لئے یہ اعتراض بلاجواز ہے۔