اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینٹ کی جانب سے مختلف ترامیم کے ساتھ پاس کر دہ سائبر کرائمز بل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ بل قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران پیش کیا جائے گا ۔اجلاس میں انٹر نیشنل …
قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینٹ کی جانب سے مختلف ترامیم کے ساتھ پاس کر دہ سائبر کرائمز بل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ بل قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران پیش کیا جائے گا ۔اجلاس میں انٹر نیشنل این جی اوز سے متعلق قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مسودہ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی تا کہ یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکے ۔کمیٹی کے ممبران نے قانون سازی کے طریقہ کار میں بہتری سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ‘وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان خان ‘اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان نے بھی اجلاس میں بھی شرکت کی ۔








