قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 9 مئی سے شروع ہوگی

248

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور بلوچستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 47 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 9 مئی سے موسیٰ سٹیڈیم، کوئٹہ میں شروع ہوگی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلویز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔