قومی احتساب بیوروکے یگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سپانسرز ڈائریکٹرز اور میسرز وژن کیپٹل سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بروکرز آف پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کا الزام …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سپانسرز ڈائریکٹرز اور میسرز وژن کیپٹل سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بروکرز آف پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کا الزام تھا۔نیب کو یہ شکایت پاکستان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کی جانب سے بھیجی گئی۔ اجلاس میں میسرز داتا لبری کنٹس کے مالک محمد طارق علی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر 52.942 ملین روپے قرض نادہندگی کا الزام ہے۔ نیب کو یہ کیس31ڈی کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور دوسروں کے افسران / اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply