قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 15جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد سید مسرت عباس ،وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی، سابق میئرمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ امحمد اسلم بٹ کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے ، سابق رکن قومی اسمبلی شفقت شاہ شیرازی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ضلع ٹھٹھہ سندھ اعجاز …

اسلام آباد ۔ 15جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد سید مسرت عباس ،وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی، سابق میئرمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ امحمد اسلم بٹ کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے ، سابق رکن قومی اسمبلی شفقت شاہ شیرازی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ضلع ٹھٹھہ سندھ اعجاز شاہ شیرازی اورصوبائی وزیر برائے عشر سندھ ڈاکٹر محمد رحیمو و دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔اجلاس میں عدم ثبوت کی بناءپر وزیر خزانہ (سابق وزیرتجارت ) اسحق ڈارکے خلاف 2001سے زیر التوا ءانوسٹی گیشن ،سابق وزیر ایکسائز وٹیکسیشن بلوچستان عبدالکریم نوشیروانی کے خلاف 1999سے زیر التوا انوسٹی گیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز زیشان انرجی لمیٹڈ زاہد انور اور ڈائریکٹر رخسانہ بیگم کے خلاف انوسٹی گیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوہر اعجاز اور دیگر کے خلاف انکوائری، ممبر فیٹ ایف بی آر اسرار رﺅف اور اکاﺅنٹ ہولڈر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک مین برانچ کراچی طارق شفیع کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply