قومی احتساب بیورو نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے ملزم بوستان خان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے پراپرٹی ڈیلر بوستان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم ہری پور کا رہائشی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے مذکورہ ملزم سمیت دیگر کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری شروع کی۔ ملزم نے دیگر کے ساتھ ملی بھگت کرکے معصوم لوگوں کو کم قیمت زمینیں …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے پراپرٹی ڈیلر بوستان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم ہری پور کا رہائشی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے مذکورہ ملزم سمیت دیگر کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری شروع کی۔ ملزم نے دیگر کے ساتھ ملی بھگت کرکے معصوم لوگوں کو کم قیمت زمینیں منتقل کیں جبکہ معاہدہ کے دوران متاثرین کو مہنگی زمینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا، اس وجہ سے متاثرین محنت سے کمائی گئی اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔ ملزمان نے لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹے۔

Leave a Reply