قومی احتساب بیورو کا بیان

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ نیب کا الیکشن سے نہ پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ اب کوئی تعلق ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ نیب کی جاری پریس ریلیز کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ نیب کا الیکشن سے نہ پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ اب کوئی تعلق ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ نیب کی جاری پریس ریلیز کے مطابق روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی 30 جون 2018ءکو شائع خبر بعنوان ”اثر انداز ہونے کا شبہ ہو تو الیکشن کمیشن نیب کو لگام ڈال سکتا ہے“ کی وضاحت کرتے ہوئے نیب نے کہا ہے کہ نیب کا الیکشن سے نہ پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ اب کوئی تعلق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ نیب نے مذکورہ خبر میں لگام کے لفظ کو تضحیک آمیز اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو کہ ایک شخص نہیں بلکہ پوری قوم کا ادارہ ہے۔ میڈیا قومی اداروں کے بارے میں تضحیک آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے کی بجائے اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے جو کہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔