33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںقومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی...

قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے گلگت بلتستان میں سرگرمیاں جاری

- Advertisement -

گلگت ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے رشوت اور کرپشن کے انسداد کے لئے شعور اجاگرکرنے کے لیے ملک گیر مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں بھی نیب کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، ان سرگرمیوں کا مقصد رشوت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے۔اس سلسلے میں گلگت میں دو اہم تقریبات کا اہتما م کیا گیا،پہلی تقریب آغا خان ہائر سیکینڈری سکول میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں کے طلباءکے مابین پینٹنگ کا مقابلہ تھا جس میں نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبا ءنے شرکت کی۔ پینٹنگ کے مقابلے کا عنوان ”بدعنوانی سے انکار“ تھا۔اس موقع پرمختلف سکولوں کے بچوں نے مذکورہ عنوان پرپینٹنگز بنائیں اور اپنے فن کے زریعے کرپشن سے ہونے والے مسائل اور ان کے سدباب کے حوالے سے اپنے خیالات کو رنگوں کا جامعہ پہنایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اس سرگرمی کامقصد سکولوں کے معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور بڑھانا ہے ۔تقریب میںڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ڈپٹی ڈائیریکٹر نیب عبدل ماجد اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32366

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں