قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس، راجہ پرویزاشرف کے خلاف انویسٹی گیشن ، ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے پر ڈاکٹر عبدالستار راجپر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیوبورڈ نے میسرز ینگ جنریشن پاور کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویزاشرف ، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع محکمہ اطلاعات میں بدعنوانی پر سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کے خلاف بدعنوانی …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیوبورڈ نے میسرز ینگ جنریشن پاور کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی راجہ پرویزاشرف ، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع محکمہ اطلاعات میں بدعنوانی پر سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے، ایڈورٹائزنگ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دینے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران اختیارات سے تجاوز اور سرکاری فنڈ میں خرد برد پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ، غیر قانونی طریقے سے 1139 بھرتیاں کرنے پر سابق جنرل منیجر ایڈمن کراچی پورٹ ٹرسٹ رﺅف اختر صدیقی کے خلاف انویسٹی گیشن جبکہ ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ ڈاکٹر عبدالستار راجپر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹیوبورڈ کااجلاس چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔

Leave a Reply