قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام سارک کے رکن ممالک کا انسداد بدعنوانی سیمینار (اتوار کو) اسلام آباد میں شروع ہو گا

134

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے سارک ممالک کا انسداد بد عنوانی کا علاقائی فورم بنانے کی تجویز دی ہے جس پر غورکرنے کےلئے قومی احتساب بیورو 25 ستمبرسے 27 ستمبر تک اسلام آباد میں سارک کے رکن ممالک کا پہلا انسداد بدعنوانی سیمینار منعقد کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو اس سیمینار کی میزبانی کرے گا ۔ پاکستان کےلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان انسداد بد عنوانی کےلئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز پاکستان کے ادارہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی تجویز پر ہورہا ہے ۔