29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم...

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکوٹر جنرل نیب ، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیک اکاﺅنٹس کیس کے فیصلہ کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی سربراہی میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی اور اس بات کا فیصلہ کیاگیا تھا کہ چیئرمین نیب کمبائنڈانوسٹی گیشن ٹیم کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ طور پر ا پنا کام شروع کردےا تھا۔ اجلاس میں نیب فیک اکاﺅنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مختلف مقدمات میں پیشرفت کا تجزیہ کیاگیا۔ اجلاس میں مکمل لائحہ عمل ترتیب دیا گیا جس کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ کچھ ٹیمیں نیب ہیڈکوارٹرزاور کچھ کراچی جا کرٹھوس شواہدکی بنیاد پر بیانات ریکارڈکریں گی۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں بینکنگ کورٹ سے 16اے کے تحت مقدمہ احتساب عدالت کو منتقل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین نیب نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے اور تمام توانائیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔ میڈےا سے درخواست ہے کہ وہ فیک اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قےاس آرائیوں سے گریز کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں