
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین (ر) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے کیونکہ بدعنوانی نہ صرف تمام برائیوں کی جڑ ہے بلکہ بدعنوانی کی وجہ سے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر رک جاتا ہے یا پھر اس میں تیزی نہیں رہتی، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے 2 ماہ، انکوائری 4 ماہ اور انوسٹی گیشن 4 ماہ میں مکمل کرنے کا جو کہ کل 10 ماہ بنتے ہیں، وقت مقرر کیا ہے۔