قومی احتسا ب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی ارومچی میں سنکیانگ کے گورنر شہرت ذاکر سے ملاقات کے دوران گفتگو

116

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) قومی احتسا ب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پیشہ وارانہ صلاحیتوں،شفافیت اور میرٹ پرعملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ، نیب کا ادارہ بدعنوانی کے خاتمے اوربدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے،نیب نے اس مقصد کیلئے آگہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کا لائحہ عمل سمیت سہہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے،مقدمات نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال سے انکوائری،انوسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کے امور کو قانون کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں صوبائی گورنر شہرت ذاکر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ملاقات کے دوران ارومچی کے مئیراور سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن اینڈ انسپکشن کے رہنماءبھی موجود تھے ،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔