27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںقومی ادارہ برائے انسدادِ سائبر کرائمز کی جانب سے اہم سائبر سیکیورٹی...

قومی ادارہ برائے انسدادِ سائبر کرائمز کی جانب سے اہم سائبر سیکیورٹی الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):قومی ادارہ برائے انسدادِ سائبر کرائمز (این سی سی آئی اے) نے ایک اہم سائبر سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دشمن عناصر جعلی خبروں، جھوٹی معلومات، اور ہیک شدہ مواد کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ادارے کے مطابق عوام الناس جعلی خبروں اور پراپیگنڈہ،ہیک شدہ مواد اور گمراہ کن معلومات،سائبر حملے اور فشنگ لنکس کے ذریعے فراڈ جیسی سرگرمیوں سے متعلق ہوشیار رہیں ۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس صرف مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات شیئر کریں۔

ایسی پوسٹس سے گریز کریں جو نفرت، خوف یا غیر تصدیق شدہ فوجی اطلاعات پر مبنی ہوں۔اشتعال انگیز مواد اور مشکوک غیر ملکی اکاؤنٹس سے بچیں۔عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) فعال کریں۔جعلی پروفائلز، بوٹ سرگرمی اور گمراہ کن معلومات کی اطلاع دیں۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ جعلی مواد یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کے لیے 1799 پر کال کریں یا report@nccia.gov.pk پر ای میل کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں