اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگو لیشنز اینڈ کوآرڈینیشن محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی لاناضروری ہے تاکہ یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مناسب کردار ادا کر سکے ۔ قومی اثاثہ والے اس ادارہ میں بڑی صلاحیتیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل انسٹیٹیوٹ آف …
قومی ادارہ صحت میں بڑی صلاحیتیں ہیں اس میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی لانا ضروری ہے،وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگو لیشنز اینڈ کوآرڈینیشن محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلی لاناضروری ہے تاکہ یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مناسب کردار ادا کر سکے ۔ قومی اثاثہ والے اس ادارہ میں بڑی صلاحیتیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے دورہ کے دوران کہی جہاں پر انہیں ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائرےکٹر ڈاکٹر عامر اکرام نے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے پورایقین ہے کہ یہ قومی ادارہ (این آئی ایچ) بہتر بنائے جانے کی صورت میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور عوام کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لیبارٹری کی سہولیات کی اپ گریڈیشن بہت اہم ہے اور اس ادارہ نے یہ کام بڑی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ این آئی ایچ نے عالمی صحت سکیورٹی ایجنڈا بارے 5 سالہ روڈ میپ پر بڑی کامیابی سے عملدرآمد کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بیماریوں پر قابو پانے اور نگرانی کے نظام کو مربوط بنایا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اب ماضی سے بالکل مختلف دکھائی دیتا ہے اور صحت اگرچہ صوبائی معاملہ ہے تاہم پھر بھی وفاقی حکومت اس ذمہ داری سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ اس لئے ہمیں صحت کے معیار میں بہتری کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور اس ضمن میں این آئی ایچ کے صحت عامہ کے سائنس دانوں کو ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔








