قومی اسمبلی ،پانامہ بل کے حوالے سے اپوزیشن نے ہماری بات سننا بھی گوارہ نہیں کی‘ زاہد حامد

126

اسلام آباد ۔25نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ پانامہ بل کے حوالے سے اپوزیشن نے ہماری بات سننا بھی گوارہ نہیں کی‘ یہ پارلیمانی روایات کے برعکس ہے‘ اپوزیشن کو قانون سازی میں تعاون کرنا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گزشتہ روز طے پایا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا جائے۔ اب ایجنڈے پر کچھ بلز لائے گئے ہیں ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں