اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں علاقہ دارلحکومت اسلام آباد ریاستی وکلا معاوضہ بل 2023 پیش کردیا گیا ۔منگل کو قومی اسمبلی میں آسیہ عظیم نے تحریک پیش کی کہ اسلام آبا دمیں ریاستی وکلا کے معاوضے کا قانون وضح کرنے کا بل 2023ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد آسیہ عظیم نے بل پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔