قومی اسمبلی اجلاس،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پورا ملک مستفید ہو گا، منصوبہ 2030ءتک مرحلہ وار مکمل ہوگا‘ اس منصوبے سے معیشت بہتر ہوگی‘ جس سے پورے ملک کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کا کوئی حصہ محروم نہیں رہے گا‘ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے جو 2014ءسے 2030ءتک مرحلہ وار مکمل ہوگا‘ پوری قوم مل کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کرے‘ اس منصوبے سے معیشت بہتر ہوگی‘ جس سے پورے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کا کوئی حصہ محروم نہیں رہے گا‘ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے جو 2014ءسے 2030ءتک مرحلہ وار مکمل ہوگا‘ پوری قوم مل کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کرے‘ اس منصوبے سے معیشت بہتر ہوگی‘ جس سے پورے ملک کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے‘ فاٹا کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کو اس میں سے ایک منصوبہ بھی نہیں دیا گیا۔ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں نظر انداز نہ کیا جائے۔

Leave a Reply