24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی اجلاس، ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمہ کے حوالہ سے عدالت...

قومی اسمبلی اجلاس، ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمہ کے حوالہ سے عدالت عظمی کے حالیہ فیصلے کے حوالہ سے قراردار منظور

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمہ کے حوالہ سے عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے کے حوالہ سے قراردار کی منظوری دیدی گئی۔ بدھ کو اس حوالہ سے پی پی پی کی رکن ڈاکٹر شازیہ مری نے ایوان میں قرار داد پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پر انہوں نے قراردار ایوان میں پیش کی۔

قراردارکے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس بات کی تائیدکرتا ہے کہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل اور اس کے نتیجہ میں دی جانیوالی سزا انصاف کا قتل تھا، یہ ایوان بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بے نظیربھٹو اور پی پی پی کے ورکروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے یہ حقیقت منوانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

- Advertisement -

ایوان صدر آصف علی زرداری کے عزم کو سراہتا ہے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کو کھولنے کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ قراردار میں عدالت عظمی کی جانب سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مقدمہ میں ناانصافیوں کی نشاندہی کو بھی سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں عدالتی احکامات کی روشنی میں بھٹو قتل کیس کا فیصلہ واپس لینے، ذوالفقار علی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دینے اور نشان ذوالفقار ایوارڈ کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا ہے جو جمہوریت کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کو دیا جائیگا۔ ایوان نے قراردار کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں