قومی اسمبلی اجلاس، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے دستور میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش

163

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے دستور میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نوید عامر جیوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ انہوں نے بل کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ اقلیتی نشستوں میں اضافہ نہیں کیا۔ اس قانون میں ترمیم کے تحت یہ اضافہ کیا جاسکے گا۔