36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی اجلاس، کئی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش

قومی اسمبلی اجلاس، کئی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں منگل کو کئی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ خرم شہزادنے تیزاب اورآگ سے جلانے کے جرم کےبل 2024پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔عظیم الدین زاہد نے یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کےلئے خصوصی نشستوں کی تخصیص کےبل 2024پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ڈاکٹرشازیہ مری نے زکوۃٰ وعشر کے بل 2024پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

محمدادریس نے کراچی اورسابق فاٹا میں لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سیدحفیظ الدین نے قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوارکے نشاندارسوال سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے آغارفیع اللہ کی ترمیم پر قائمہ کمیٹی برائے استحقاقات کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔زہرہ ودود فاطمی نے ادارہ برائے جدید علوم واہ کینٹ بل 2025ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596473

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں