قومی اسمبلی اجلاس، کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

142

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی میں کراچی سٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔